16 Apr 2024
(لاہور نیوز) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے ڈاکٹر راشد ورک کے خلاف اقدامات کو نہیں مانیں گے۔
صدر وائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹر شعیب نیازی و دیگر عہدیداروں نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یو ایچ ایس ایک مقدس ادارہ ہے مگر ہمیں یہاں مجبوری کے باعث آنا پڑا، بیوروکریسی ہمیں آپس میں لڑانا چاہتی ہے، اگر راشد ورک کے خلاف کوئی بھی اقدام اٹھایا گیا تو ہم سب کو پہلے معطل کرنا ہو گا۔
چیئرمین وائی ڈی اے مدثر نواز اشرفی کا کہنا تھا کہ ہم کسی غلط بات پر آواز اٹھاتے ہیں تو ہمیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے، پُرامن احتجاج کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
ڈاکٹر راشد ورک نے سپیشلائزڈ ہیلتھ کے باہر ایم ایس کے انٹرویو کے دوران کمیٹی کے ارکان پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔