اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، تحفظ مراکز اور میثاق سینٹرز کی کارکردگی کا جائزہ

18 Apr 2024
18 Apr 2024

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں تحفظ مراکز اور میثاق سینٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ صنفی جرائم، سماجی عدم تحفظ، استحصال اور تشدد کے شکار افراد کی مدد کیلئے آؤٹ ریچ پروگرام میں تیزی لائی جائے، ٹرانس جینڈرز، خواتین اور بچوں سے متعلقہ ایشوز پر متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کریں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ مستحق شہریوں اور بچوں کی مدد کیلئے تمام اضلاع میں تحفظ منزل اور تحفظ درسگاہ کے پراجیکٹس کا قیام عمل میں لائیں گے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدام اُٹھا لیا گیا، رواں برس کے ابتدائی 3 ماہ میں81 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد رقم فورس کی ویلفیئر پر خرچ کی گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سکالرشپس کی مد میں 33 کروڑ 83 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد رقم جاری ہوئی، علاج معالجے کی سہولیات میں معاونت کے لئے 9 کروڑ 58 لاکھ 83 ہزار روپے جاری کئے گئے، پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 19 کروڑ 40 لاکھ 35 ہزار روپے دئیے گئے، پولیس فورس کو ضروری مالی امداد کی مد میں 91 لاکھ 60 ہزار روپے دئیے گئے، تدفین اخراجات ، ریٹائرمنٹ گرانٹس اور قانونی معاونت کی مد میں بھی کروڑوں روپے جاری کئے گئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پولیس ویلفیئر فنڈ اور محکمے کے ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے ملازمین کی مشکلات کا ازالہ کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے