اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 239400 دس گرام : 205300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219448 دس گرام : 188190
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2752 دس گرام : 2362
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سستی روٹی کی فراہمی کا مشن، انتظامیہ کی ٹیموں کے مختلف علاقوں میں چھاپے

18 Apr 2024
18 Apr 2024

(لاہور نیوز) سستی روٹی کی سرکاری نرخ پر فراہمی ممکن بنانے کیلئے انتظامیہ کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔

حکومتی مشینری عوام کو سستی روٹی کی فراہمی کے لئے متحرک ہو گئی، صوبائی وزیر خوراک  بلال یاسین نے ٹیمپل روڈ اور کریم پارک میں چھاپے مارے، مہنگی روٹی اور نان بیچنے پر 13 افراد گرفتار، تنور اور دکانیں سربمہر کروا دیں۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر شالیمار، کینٹ، رائیونڈ میں اسسٹنٹ کمشنرز نے تنوروں پر چھاپے مارے اور روٹی، نان مہنگے بیچنے والوں کو 3 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے۔

صوبائی وزیر خوراک نے کہا کسی کی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے، عوام کو ہر حال میں روٹی 16 اور نان 20 روپے میں دستیاب کرایا جائے گا۔

دوسری جانب کمشنر لاہور نے اجلاس میں ہدایت کی کہ مہنگی روٹی بیچنے پر گرفتاریاں ایف آئی آرز کے مطابق ہی کی جائیں اور حکومت پنجاب کا ریلیف ہر صورت شہریوں تک پہنچایا جائے۔

دوران اجلاس محمد علی رندھاوا کو بتایا گیا کہ روٹی مہنگی بیچنے پر 12 لاکھ 28 ہزار روپے کے جرمانے اور 6 دکانوں کو سربمہر کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے