اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.76 قیمت فروخت : 905.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243800 دس گرام : 209000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223482 دس گرام : 191582
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2845 دس گرام : 2442
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

خصوصی افراد کیلئے'ہمت کارڈ' اور بیت المال کے تحت'نگہبان کارڈ' کے اجراء کا فیصلہ

18 Apr 2024
18 Apr 2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں خصوصی افراد کیلئے " ہمت کارڈ" اور بیت المال کے تحت "نگہبان کارڈ" کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں   سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹرپرویز رشید، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، پرنسپل سیکرٹری ،سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک  تھے۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کو سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، دوران اجلاس سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ کی ڈیجیٹائزیشن کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سپیشل افراد کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ  سپیشل افراد کے لئے خصوصی "ہمت کارڈ "اور بیت المال کے تحت "نگہبان کارڈ" کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے، معذوری کے ساتھ کام کرنے کے اہل افراد کے لئے قرضہ سکیم کے اجراء اور معذور افراد کو وہیل چیئر اور دیگر مددگار آلات مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مریم نواز نے سرکاری عمارتوں میں ریمپ اورسپیشل پرسن باتھ روم کی پابندی پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ ہر نئی سرکاری بلڈنگ میں سپیشل افراد کے لئے باتھ روم اور ریمپ لازمی قرار دے دیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپیشل افراد کو مالی خودمختاری کے لئے ایک سے دو لاکھ روپے قرضہ دیا جائے گا۔

دوران اجلاس لاہور، ملتان اور فیصل آباد کے سکلز ڈویلپمنٹ سنٹرز کو فعال بنانے اور دیگر اضلاع میں قائم کرنے کا جائزہ لیا گیا جبکہ سپیشل افراد کے لئے کام کرنے والی این جی اوز کے آڈٹ کی تجویز پر بھی غور کیا گیا  اور ہر ڈویژن میں منشیات بحالی سنٹرز کے قیام کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ہر ڈویژن میں خواتین پر تشدد کے سد باب کے لئے وی اے ڈبلیو سی سنٹرز بنانے کی منظوری بھی دی گئی  جبکہ وویمن پروٹیکشن اتھارٹی ٹاسک فورس بنانے کی سفارشات پر بھی غور کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے