اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.76 قیمت فروخت : 905.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243800 دس گرام : 209000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223482 دس گرام : 191582
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2845 دس گرام : 2442
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا عندیہ

17 Apr 2024
17 Apr 2024

(لاہور نیوز) عوام کے لئے اچھی خبر آ گئی، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا عندیہ دے دیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری اور وزیر خوراک بلال یاسین نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کی، بلال یاسین نے کہا کہ آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 500 روپے کم کی گئی، روٹی کی قیمت میں کمی بہت بڑا ریلیف ہے جس پر دو دن میں 80 فیصدعمل درآمد ہو گیا، روٹی کی قیمت میں مزید کمی کے لئے بھی اقدام کئے جائیں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری نے کہا کہ ماضی میں کسی نے روٹی سستی کرنے کا نہیں سوچا، وزیراعلیٰ کے پی ہر کام میں مریم نواز کو کاپی کر رہے ہیں، میٹرو بس منصوبے پر تنقید کرنیوالے بھی اب سستی روٹی دینے کا اعلان کر رہے ہیں۔

صوبائی وزرا عظمٰی بخاری اور بلال یاسین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ روٹی کی قیمتوں میں کمی کے لئے پنجاب حکومت کے اقدام جاری رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے