اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ : قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع

17 Apr 2024
17 Apr 2024

(لاہورنیوز) سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔

تربیتی کیمپ کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 54 کھلاڑیوں کو مدعو کیا تھا جس میں پہلے روز 42 کھلاڑیوں نے رپورٹ کرکے ٹریننگ شروع کردی، بقیہ 12 کھلاڑی ایک سے دو دن میں رپورٹ کرینگے۔ٹیم کے ہیڈ کوچ رویلنٹ اوٹمنس 21 اپریل کو کیمپ جوائن کرینگے، کوچز اولمپیئن محمد عثمان ، اولمپیئن ذیشان اشرف، آصف احمد خان، اور ویڈیو انالسٹ ابوذر امراؤ بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

روزانہ دو سیشنز میں ٹریننگ ہوگی جبکہ صبح فزیکل اور شام میں سکلز سیشن ہوگا۔قومی ٹیم دو مئی کو ملائیشیا روانہ ہوگی جبکہ سلطان اذلان شاہ کپ 4 مئی سے شروع ہوگا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے