اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.76 قیمت فروخت : 905.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243800 دس گرام : 209000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223482 دس گرام : 191582
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2845 دس گرام : 2442
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ٹیم کی کوچنگ ، گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی سے معاملات طے پاگئے

17 Apr 2024
17 Apr 2024

(ویب سائٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی کوچز سے معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کی تعیناتی کا باضابطہ اعلان نیوزی لینڈ سیریز کے اختتام پر کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کو 2011 کا ورلڈکپ جتوانے والے گیری کرسٹن محدود اوورز جبکہ آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی ریڈ بال کے کوچز ہوں گے۔

حال ہی میں وقتی طور پر ہیڈ کوچ مقرر کیے گئے اظہر محمود دونوں فارمیٹ میں اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داری ادا کریں گے۔

نئے کوچز کا پہلا اسائنمنٹ آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی جو مئی میں کھیلی جائے گی۔

کرسٹن اور گلیسپی کو نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز سے قبل ہی کوچ مقرر کیے جانے کا امکان تھا لیکن معاملات طے نہ ہونے کے سبب پی سی بی نے قومی ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں وقتی طور پر اظہر محمود کے سپرد کردی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے