اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.40
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.18 قیمت فروخت : 904.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243800 دس گرام : 209000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223482 دس گرام : 191582
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2835 دس گرام : 2433
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد عامر نے 4 برس بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی

17 Apr 2024
17 Apr 2024

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے 4 برس بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی۔

محمد عامر نے قومی ٹیم کی شرٹ پہن کر تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ " شروع اللہ کا نام لیکر، الحمدللہ، تقریباً 4 سال بعد"۔

یاد رہے کہ محمد عامر نے 2020 میں پی سی بی پر ناروا سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، ریٹائرمنٹ کے اعلان سے قبل انہوں نے پاکستان کی جانب سے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تھے۔

بعدازاں 4 سال بعد 24 مارچ 2024 کو انہوں نے اپنے فیصلے پر نظرثانی  کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ واپس لے لی اور  ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے لیے دستیابی ظاہر کرتے ہوئے پاکستان آرمی کے کاکول فٹنس کیمپ میں بھی شمولیت اختیار کی۔

فاسٹ باؤلر کو نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کے 17 رکنی پاکستانی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے