17 Apr 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کے حوالے سے فیصلہ نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق قومی سلیکٹرز ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان کے لئے کسی ایک نام کا تاحال فیصلہ نہ کر سکے ، ٹیم کے اعلان کے وقت سلیکٹرز نے دو چار روز میں نائب کپتان کے اعلان کا کہا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز نے محمد رضوان اور شاداب خان کے ناموں پر غور کیا ہے اور کچھ سلیکٹرز کی محمد رضوان اور بعض کی شاداب خان کو نائب کپتان بنانے کی تجویز سامنے آئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سلیکشن کی طرح نائب کپتان کے حوالے سے بھی غیر ملکی کوچز سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور نیوزی لینڈ سیریز میں نائب کپتان کے بغیر جانے کا امکان ہے۔
سلیکشن کمیٹی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے اسلام آباد میں نائب کپتانی کے حوالے سے مشاورت کرے گی۔