17 Apr 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کا دورہ کرنیوالی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مارک چیپمین نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی کمی ضرور محسوس ہوگی۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کے لیے اپنے ملک کی نمائندگی کرنا فخر کی بات ہوتی ہے، نیوزی لینڈ کے چند نئے کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین پرفارمنس دی، امید کرتے ہیں کہ گزشتہ سال کی طرح اچھی سیریز ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مضبوط اور اپنی کنڈیشنز میں خطرناک ٹیم ہے، محمدعامر ایک کوالٹی بولر ہیں ان کی واپسی خوش آئند ہے، فاسٹ بولنگ کا ٹیلنٹ پاکستان کے پاس ہمیشہ ہوتا ہے۔