(لاہور نیوز) سگیاں پل پر ہونے والے مظاہرے میں پولیس گردی کا نیا واقعہ سامنے آ گیا۔
شاہدرہ کی حدود میں خاتون کے قتل پر لوگ احتجاج کر رہے تھے، پولیس مظاہرے کی کوریج کرنے والے میڈیا ورکرز پر ہی حملہ آور ہو گئی۔
لاہور نیوز کی ٹیم پر پولیس نے دھاوا بول دیا، کیمرہ چھین کر گالیاں بھی دیں، لاہور نیوز کے کیمرہ مین بلال کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بھی بنایا، لاہور نیوز کے کیمرہ مین بلال اور ڈرائیور محمود کو بھی منہ زور شیر جوان گاڑی میں بٹھا کر لے گئے اور حوالات میں بند کر دیا۔
ادھر ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے لاہور نیوز کی ٹیم پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور ایس ایس پی آپریشنز علی رضا کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔
ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کا کہنا تھا قانون کو ہاتھ میں لینے والے انچارج انویسٹی گیشن عمر اور دیگر اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، صحافیوں پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔