اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 239400 دس گرام : 205300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219448 دس گرام : 188190
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2752 دس گرام : 2362
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

برائلر کی بلیک مارکیٹنگ، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی

15 Apr 2024
15 Apr 2024

(لاہور نیوز) برائلر کو زبردستی سستا رکھنے کیلئے سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 100 روپے تک کم مقرر کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں ہول سیل زندہ برائلر 442 روپے مقرر، مارکیٹ  میں سپلائی 540  روپے کلو تک بلیک میں ہونے لگی، برائلر گوشت 666 روپے کلو مقرر لیکن مارکیٹ میں 900 روپے فی کلو تک بک رہا ہے، شہر کے بیشتر برائلر دکانداروں نے سپلائی ہی نہ اٹھائی، 50 فیصد سے زائد دکانوں پر برائلر کی فروخت معطل ہے۔  

انتظامیہ چار روز سے ریٹ فکس کرکے نرخ نامے جاری کر رہی ہے، دکاندار کہتے ہیں ،مہنگا خرید کر مال سستا کسی صورت نہیں بیچ سکتے، ضلعی انتظامیہ غریب دکانداروں کو جرمانے اور پرچے کر دیتی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے غریب آدمی ایک برائلر ہی خرید سکتا تھا اب وہ بھی مہنگائی کا شکار ہو گیا ہے۔

پنجاب پولٹری ٹریڈرز نے 16 اپریل سے لاہور میں اور 17 اپریل سے پنجاب بھر میں ہڑتال کی کال دے دی۔

صدر ایسوسی ایشن طارق جاوید کا کہنا ہے کہ سپلائی ریٹ میں 100 روپے تک فرق کسی صورت برداشت نہیں۔

برائلر فارمرز اور سپلائرز کی بلیک مارکیٹنگ ختم کئے بغیر شہریوں کو سستا برائلر گوشت ملنا مشکل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے