اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.40
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.18 قیمت فروخت : 904.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243800 دس گرام : 209000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223482 دس گرام : 191582
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2835 دس گرام : 2433
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محکمہ موسمیات گزشتہ دو ہفتوں سے مستقل ڈائریکٹر جنرل سے محروم

16 Apr 2024
16 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کا محکمہ موسمیات گزشتہ دو ہفتوں سے مستقل ڈائریکٹر جنرل سے محروم ہے۔

سابق ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات مہر صاحب زاد خان کو ریٹائرہوئے 2 ہفتے سے زائدگزر چکے مگر اب تک نیا ڈائریکٹر جنرل متعین نہیں کیا جا سکا، سابق ڈائریکٹر جنرل مہر صاحب زاد خان 31 مارچ 2024 کو ریٹائر ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات میں کسی بھی شخص کو اس وقت ڈائریکٹر جنرل کے اختیارات حاصل نہیں، ڈائریکٹر جنرل کےریٹائر ہونے کی صورت میں سنیارٹی کی بنیاد پر عموماً نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا جاتا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ڈائریکٹر جنرل کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں شدید بارشوں اور دیگر قدرتی آفات کے باوجود اہم ترین محکمہ سربراہ کے بغیر کام کر رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے