اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اووربلنگ پر لیسکو افسران کی پکڑ دھکڑ، عملہ دفاتر سے غائب

16 Apr 2024
16 Apr 2024

(لاہور نیوز) اوور بلنگ پر ایف آئی اے کی کارروائیوں کے باعث لیسکو افسران دفاتر سے غائب جبکہ سائلین رل گئے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے لیسکو افسران کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے، ایف آئی اے کی کارروائیوں کے باعث لیسکو کے مختلف سرکلز کے ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز دفاتر سے غائب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے  میں باغبانپورہ، شاہ پور سمیت دیگر ڈویژنز کی  اوور بلنگ اور بوگس ڈیٹیکشن بلوں کی انکوائریاں زیر تفتیش ہیں، ایف آئی اے کی جانب سے بوگس ڈیٹیکشن اور اوور بلنگ کے  مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے نے ان انکوائریوں اور مقدمات کی انویسٹی گیشن کے لیے لیسکو کے افسران اور دیگر سٹاف کو نوٹسز جاری کئے ہیں، گرفتاری کے خوف سے لیسکو افسران نے دفاتر میں آنا ہی چھوڑ دیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لیسکو انجنیئرز کی جانب سے ایف آئی اے پر غیر قانونی دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

لیسکو افسران کے دفاتر میں نہ آنے کی وجہ سے کام بری طرح متاثر ہورہے ہیں جبکہ سائلین دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے