اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

علی امین کو مریم نواز سے خدمت کی سیاست سیکھنی چاہیے : عظمیٰ بخاری

16 Apr 2024
16 Apr 2024

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین کو خدمت کی سیاست مریم نواز سے سیکھنی چاہیے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خوشی کی بات ہے مریم نواز کے اچھے کاموں کو علی امین گنڈا پور کی سرکار فالو کر رہی ہے، ہم خوش ہیں کہ خیبر پختونخوا کے لوگوں کو بھی سستی روٹی ملے گی ، امید ہے خیبر پختونخوا کے لوگوں کو جلد ایئر ایمبولنس کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اب مجھے 100 فیصد یقین ہو گیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت مریم نواز کے ویژن سے بے حد متاثر ہے ، ہم چاہتے ہیں جیسی سہولیات پنجاب کے لوگوں کو میسر ہیں ایسی ہی سہولیات پختونخوا کے لوگوں کو بھی ملیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کاکہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کو بھی سستی روٹی اور ایئر ایمبولینس کی سہولت ملنی چاہیے، محرومیاں تب ہی ختم ہوتی ہیں  جب ترقی کے یکساں مواقع اور وسائل کی منصفانہ تقسیم ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  امید ہے علی امین گنڈاپور  بزدار، خٹک اور محمود خان کے نقشے قدم پر نہیں چلیں گے، عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کرینگے، رشتے داروں کی جیبیں نہیں بھریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے