اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 239400 دس گرام : 205300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219448 دس گرام : 188190
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2752 دس گرام : 2362
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عوامی ریلیف میں حائل کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا:عظمیٰ بخاری

15 Apr 2024
15 Apr 2024

(لاہور نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عوامی ریلیف میں حائل کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ  ہر دور میں ایئرایمبولینس کاکہا گیا مگر کوئی نہیں لایا، مریم نواز کو وزارت اعلیٰ سنبھالے ڈیڑھ ماہ ہوا ہے، مریم نواز بطور وزیراعلیٰ کام کے حوالے سے سب کو پیچھے چھوڑ جائیں گی۔

"ایئر ایمبولینس کا پہلا جہاز پاکستان پہنچ گیا"

انہوں نے کہا کہ ایئر ایمبولینس کا پہلا جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے،ایئر ایمبولینس چھوٹی جگہ پر لینڈ کر سکتی ہے،ایئرایمبولینس کو اترنے کیلئے رن وے کی ضرورت نہیں، یہ سہولت عوام کیلئے مفت ہوگی، تین ایئر ایمبولینسز اور 2 ہیلی کاپٹر ز ریسکیوکیلئے استعمال ہوں گے، ایئر ایمبولینس کیلئے مشقیں کروائی جارہی ہیں۔

نان روٹی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بات کرتے ہوئے رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ سستی روٹی بھی شہبازشریف صاحب کا ایک اقدام تھا، اب مریم نواز نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، روٹی اور نان کی قیمت میں کمی باقائدہ ہوم ورک کے بعد کی گئی ہے، جو بازار سے روٹی اور نان خریدتے ہیں ان کو بھی فائدہ ہونا چاہئے۔

"آٹے کی قیمت میں مزید کمی کا عندیہ"

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 20کلو آٹے کی قیمت میں 500روپے کمی ہوئی ہے، آنے والے دنوں میں آٹے کی قیمت میں مزید کمی آئے گی، جو مافیاز عوام کے ریلیف میں حائل ہوں ان کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  نان بائی ایسوسی ایشن کا مؤقف مسترد کرتے ہیں، نان بائی ایسوسی ایشن سے درخواست ہے حکومت کسی کے ساتھ سختی نہیں کرنا چاہتی، عام آدمی کے ریلیف میں کسی رکاوٹ کو برداشت  نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 100گرام کی روٹی کی قیمت 16روپے مقرر کی گئی ہے، نان 20روپے میں دیا جائے گا، نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا جو حکم جاری کیا گیا ہے اس پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے