(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے نیشنل یوتھ انٹرن شپ پروگرام وقت کی ضرورت ہے۔
احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں نیشنل انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں، بااختیار نوجوان پروگرام میں نجی شعبے اور حکومتی شعبے کو شامل کیا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے شمار وسائل سے نوازا ہوا ہے، دنیا میں پاکستان دودھ پیدا کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے، تعلیمی نظام بہتر بنا کر دنیا کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہو گا، وفاقی حکومت کی کل آمدنی 7 ہزار ارب ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس سال قرضوں کی ادائیگی تقریباً 8 ہزار ارب ہو گی، ایک ہزار ارب قرضوں کی ادائیگی کے لئے ادھار لینا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہزار ارب قرضوں کی ادائیگی کے لئے ادھار لینا پڑے گا، ہمیں وسائل کا ضیاع روکنا ہو گا، معاشی نظام میں بہتری کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔