15 Apr 2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کےخلاف کیس پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نےشہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کرنا تھی، واسا کی طرف سے میاں عرفان اکرم ایڈووکیٹ جبکہ متعلقہ محکموں کے افسران اور لاء افسران عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ آج دیگر اہم اور فوری نوعیت کے کیسز فکس ہیں، سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت 19 اپریل جمعہ کو ہو گی۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری محکموں سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد سےمتعلق رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔