اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 314.00 زندہ مرغی
  • 455.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.72 قیمت فروخت : 906.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248000 دس گرام : 212600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227332 دس گرام : 194882
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3055 دس گرام : 2622
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی20 سیریز: کیوی ٹیم کی اسلام آباد آمد، شاہین آج رپورٹ کریں گے

14 Apr 2024
14 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سے پانچ میچز کی ٹی20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی سی بی حکام نے نیوزی لینڈ ٹیم کا استقبال کیا، نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کا سکواڈ آج راولپنڈی رپورٹ کرے گا،  کیویز کیخلاف ٹی 20 سیریز کے سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی عید کی چھٹیوں کے بعد پنڈی پہنچ کر سیریز کی تیاری شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، راولپنڈی سٹیڈیم میں ابتدائی تین میچز کھیلے جائیں گے جبکہ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں 2 میچز کھیلے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے