اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 314.00 زندہ مرغی
  • 455.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.72 قیمت فروخت : 906.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248000 دس گرام : 212600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227332 دس گرام : 194882
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3055 دس گرام : 2622
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ کی ملاقات، آنیوالے دورہ امریکہ بارے گفتگو

12 Apr 2024
12 Apr 2024

(ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں وفاقی وزارت خزانہ و محصولات کے امور سے متعلق بات چیت کی گئی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے آنے والے دورہ امریکہ بارے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے دورے کے دوران عالمی مالیاتی ادارے، ورلڈ بینک اور دیگر اداروں کے ساتھ اپنی طے شدہ ملاقاتوں کے حوالے سے وزیراعظم سے گفتگو کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے