اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کے پی میں سینیٹ الیکشن آپ کی ہٹ دھرمی سے نہیں ہوئے، عظمیٰ بخاری کا رد عمل

12 Apr 2024
12 Apr 2024

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل آ گیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن الیکشن کمیشن کی وجہ سے نہیں بلکہ  آپ لوگوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے نہیں ہوئے، الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ایک ہی دن سینیٹ الیکشن کرانے کی تیاریاں کی تھیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے سپیکر کے پی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر آنے والے ارکان سے حلف لینے کا حکم دیا لیکن سپیکر کے پی اسمبلی قاسم سوری پارٹ ٹو بن گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور نے پہلے رمضان پیکیج پر خود اپنی تصویریں شائع کروائیں اب خود ہی اس پر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ڈرامے بازیاں اور رنگ بازیاں اس جماعت پر ختم ہیں، معلوم بھی نہیں خیبر پختونخوا میں کسی کو رمضان پیکیج ملا ہے یا نہیں لیکن سوشل میڈیا پر اس کا منجن ضرور بیچا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے