اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غازی آباد:سسرالیوں کا مبینہ طور پر بہو پر تشدد، گلا دبا کر مار ڈالا

12 Apr 2024
12 Apr 2024

(لاہور نیوز )غازی آباد میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو تشدد اور گلا دبا کر قتل کردیا۔

شہر بانو کی ایک سال قبل غازی آباد کے رہائشی آصف نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، عید کے دوسرے روز والدین کو ملنے آنا تھا لیکن سسرال سے اس کی موت کی خبر آگئی۔

متوفیہ شہر بانو کے والد کا کہنا ہے کہ سسرالی میری بچی کو ذہنی اذیتیں دیتے اور جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے تھے، شادی کے بعد ایک بچے کی پیدائش ہوئی جو چند ہی روز میں وفات پا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سسرال سے فون آیا شہربانو کی طبیعت خراب ہے جب ہم ہسپتال پہنچے تو وہ مر چکی تھی، ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچی ہسپتال لانے سے دو گھنٹے قبل ہی وفات پا چکی تھی۔

متوفیہ کے والد کا مزید کہنا تھا کہ شہربانو کی گردن پر پھندے کے نشانات موجود ہیں، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔ 

متوفیہ کے والدین کی جانب سے شہربانو کے سسرال والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی جس میں لکھا گیا ہے کہ شوہر متوفیہ سے 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کرتا تھا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے متفیہ کے بھائی عمیر علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم شوہر آصف اور عبدالرشید کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے