اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 331900 دس گرام : 284600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 304239 دس گرام : 260881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3241 دس گرام : 2782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے:نواز شریف

12 Apr 2024
12 Apr 2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ ن لیگ عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے شاہکوٹ سے منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دوبارہ گنتی میں عوامی مینڈیٹ ملنے پر انہیں مبارکباد دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیگی قائد میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ننکانہ شاہکوٹ کی عوام کو میرا سلام، ننکانہ جلسے میں عوام کے ساتھ جو وعدے کئے وہ مکمل کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ننکانہ میں تعلیمی ادارے بنیں گے اور صوبہ بھر میں خوشحالی کا دور واپس لائیں گے، ن لیگ نوجوانوں ،کسانوں اور عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles