08 Apr 2024
(لاہور نیوز)صوبائی دارالحکومت کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر لڑکی اور نوجوان کو قتل کرنے والے دونوں ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن میں پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں سرگرم ٹوپی گینگ کے 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو آپس میں بھائی تھے۔
دونوں ڈاکوؤں نے گزشتہ روز ڈکیتی کے دوران باپ کے سامنے بیٹی کو قتل کیا تھا، انیقہ والد کے ساتھ دودھ لینے آئی تھی کہ ڈاکوؤں نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کردی تھی۔
ڈاکوؤں کی ہلاکت پر اہل علاقہ نے پولیس کے حق میں نعرے بازی کی۔
علاوہ ازیں ٹوپی گینگ نے 4 روز قبل فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل کو بھی شہید کیا تھا اور سرکاری رائفل بھی لے کر فرار ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ ٹوپی گینگ نے گزشتہ چند روز میں دوران ڈکیتی 5 افراد کو قتل اور متعدد کو زخمی کیا۔