اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ججز کو بھجوائے گئے مشکوک خطوط کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

08 Apr 2024
08 Apr 2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ، اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس کے ججز کو بھجوائے گئے مشکوک خطوط کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

خطوط کی ہینڈ رائٹنگ کی فرانزک رپورٹ میں مزید انکشافات سامنے آ گئے۔

سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کو بھجوائے گئے خطوط کی ہینڈ رائٹنگ کی فرانزک رپورٹ سی ٹی ڈی کو موصول ہو گئی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تینوں عدالتوں کے ججز کو بھجوائے گئے خطوط کی لکھائی ایک ہی شخص کی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ریشم، ریشماں اور گلشاد خاتون کے نام سے خطوط ایک ہی شخص نے لکھے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ججز کو بھجوائے گئے خطوط کے شواہد میں بھی مزید پیش رفت ہوئی ہے جس کے مطابق ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھجوانے کا ایک ہی ماسٹر مائنڈ ہے، خطوط میں ڈالا گیا آرسینک بھی ایک ہی شخص نے خریدا۔

ذرائع سی ٹی ڈی نے مزید کہا ہے کہ خطوط میں موجود آرسینک کہاں سے خریدا گیا؟ اس کے بھی بہت قریب پہنچ چکے ہیں، پوسٹ باکسز کے قریب سے حاصل سی سی ٹی وی ویڈیوز کی نادرا کے ذریعے شناخت کا عمل جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے