08 Apr 2024
(لاہور نیوز) وکلاء پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرنے اور کارروائیوں کیخلاف لاہور بار ایسوسی ایشن نے آج ہڑتال کی کال دے دی۔
صدر لاہور بار ایسوسی ایشن منیر حسین بھٹی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بطور احتجاج وکلاء آج ہڑتال کریں اور عدالتوں میں پیش نہ ہوں، وکلاء کے خلاف انتقامی کارروائیاں معمول بنتی جا رہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا 7 اے ٹی اے کا قانون صرف وکلاء کے لیے ہی رہ گیا ہے؟ اگر وکلاء کے مطالبات نہ مانے گئے تو ملک گیر ہڑتال ہوگی۔