اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین نے دمے کا نیا سبب دریافت کرلیا،تفصیلی تحقیق جاری

07 Apr 2024
07 Apr 2024

(ویب ڈیسک) سائنس دانوں نے دمے کا ایک نیا سبب دریافت کیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق دمے کے موجودہ علاج اس خیال پر مبنی ہیں کہ یہ ایک سوزشی بیماری ہے۔ اس بیماری کی مہلک خصوصیت حملہ آور ہونا یعنی ہوا کی نالیوں کا سُکڑ جانا ہے جس کے سبب سانس لینے میں مشکل پیش آتی ہے۔چوہوں پر کی جانے والی نئی تحقیق میں پہلی بار یہ بات سامنے آئی کہ نالیوں کا سُکڑ جانا سوزش، بلغم کا نکلنا اور انفیکشنز کو روکنے والی ہوا کی نالیوں کی رکاوٹوں کے خراب ہوجانے جیسے بیماری کی متعدد خصوصیات کا سبب ہے۔

تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا کہ دمے کے دورے کے سبب رکاوٹوں کا خراب ہونا، سوزش ہونا اور بلغم کے نکلنے کو ایک عمل کو روکتے (جس میں عموماً ایپی تھیلیل خلیے ختم ہوجاتے ہیں) ہوئے بچا جا سکتا ہے۔ یہ خلیے جسم کی اندرونی اور بیرونی سطح کو ڈھکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ دریافت 10 برس سے زیادہ عرصے تک کیے جانے والے کام کا نتیجہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دمے کے مرض میں نالیوں کا سُکڑ جانا نالیوں کی رکاوٹوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ ان رکاوٹوں کے بغیر دمے کے مریضوں میں دیر پا سوزش، زخم کے بھرنے اور مزید دوروں کا سبب بنے والے انفیکشنز کے امکانات ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب بنیادی نظام سمجھنے کے بعد تمام وقوعات سے بچنے کے لیے ہم بہتر پوزیشن میں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے