اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 422.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.69 قیمت فروخت : 38.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 298.90 قیمت فروخت : 299.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.42 قیمت فروخت : 181.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.72 قیمت فروخت : 204.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.42
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243100 دس گرام : 208400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222840 دس گرام : 191032
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پی آئی سی کے آپریشن تھیٹرز بند، مریض رل گئے

29 Mar 2024
29 Mar 2024

(لاہور نیوز) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں آپریشن تھیٹرز کی بندش کے باعث مریض آپریشن کیلئے رل گئے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی سی کے 8 آپریشن تھیٹرز میں سے صرف 2 چل رہے ہیں  جبکہ 6 آپریشن تھیٹرز گزشتہ پانچ ماہ سے بند پڑے ہیں  جس کے باعث بائی پاس، دل کے والو، دل میں سوراخ کے آپریشن متاثر ہو رہے ہیں، شہ رگ پھٹنے سمیت دیگر آپریشن بھی متاثر ہوئے ہیں۔

ہسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے روزانہ کی بنیاد پر 20 آپریشنز ہوتے تھے مگر اب گزشتہ 6 ماہ سے روزانہ دو سے تین آپریشنز ہو رہے ہیں جس کے باعث ہسپتال میں داخل مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، غریب مریض نجی ہسپتالوں سے مہنگے علاج کروانے کے قابل بھی نہیں۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ٹھیکیدار کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے موڈیولر تھیٹرز کو 10 اپریل تک ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، ہسپتال میں تمام موڈیولر تھیٹرز کو مکمل کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ متعلقہ کمپنی کو پی آئی سی کے موڈیولر تھیٹرز کو مکمل کرنے کیلئے 24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پی آئی سی میں آنے والی دکھی انسانیت کو کسی صورت پریشان نہیں دیکھ سکتے، پی آئی سی کے علاوہ بھی تمام دیگر کارڈیالوجی ہسپتالوں کی استعداد کار بڑھا رہے ہیں، مریضوں کی مشکلات کا احساس ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے