اپ ڈیٹس
  • 259.00 انڈے فی درجن
  • 275.00 زندہ مرغی
  • 399.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.33 قیمت فروخت : 183.66
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.03 قیمت فروخت : 203.39
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.59 قیمت فروخت : 905.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243400 دس گرام : 208700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223115 دس گرام : 191307
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2937 دس گرام : 2520
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

بالوں کو سیدھا کرنیوالی مصنوعات کس حد تک خطرناک ہوسکتی ہیں؟ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

31 Mar 2024
31 Mar 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ ہیئر سیلون میں بالوں کو سیدھا کرنے والی مصنوعات سے مردو خواتین کے گردوں کو شدید پہنچا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں رپورٹ کیا گیا ہے جس میں ایک 26 سالہ تیونس کی خاتون جون 2020 سے جولائی 2022 کے درمیان ہیئر سیلون میں متعدد سیشنز کے دوران گردوں کی تکلیف میں مبتلا ہوئیں۔

رپورٹ فرانسیسی ڈاکٹروں نے تیار کی جسے جریدے کے ایڈیٹر کے پاس بھیجا گیا، ڈاکٹروں نے بالوں کو ہموار اور سیدھا کرنے والی بعض مصنوعات کو گردوں کے نقصان سے منسلک کیا ہے۔ماہرین نے بتایا کہ جب خاتون چیک اپ کیلئے آئیں تو انہیں پہلے سے کوئی ​​طبی مسائل درپیش نہیں تھے۔ خاتون کوالٹی، بخار، اسہال اورکمر میں شدید درد تھا۔

ڈاکٹروں نے تحقیق کے بعد نوٹ کیا کہ علامات انہی دنوں ظاہر ہوئیں جن جن دنوں خاتون سیلون گئیں۔ خاتون نے ہیئر سیلون میں ہر سیشن کے دوران کھوپڑی پر زخم اور جلن کی اطلاع دی۔ معائنہ کرنے پر ڈاکٹروں نے پایا کہ خاتون کے خون میں creatinine کی سطح بڑھی ہوئی تھی جو کہ بالوں کی مصنوعات میں استعمال ہونے والے کیمیکل کا نتیجہ ہے۔

خاتون جب سیلون جاتیں تو ہیئر اسٹائلسٹ ان کے بالوں پر ایک کریم لگاتا جس میں 10 فیصد glyoxalic acid ہوتا ہے۔ یہ کیمیکل وہی ہے جسے محققین گردوں کیلئے مضر بتاتے ہیں۔ڈاکٹروں کی ٹیم نے یہ بھی کہا کہ گلائی آکسیلک ایسڈ جو کہ گردوں کیلئے زہر ہے، ایسی مصنوعات سے پرہیز کیا جائے اور بہتر ہوگا کہ ایسی مصنوعات پر پابندی عائد کردی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے