اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

06 Apr 2024
06 Apr 2024

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو ضمانت ملنے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ میں تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چودھری کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی رہائی سے آگاہ کیا، حبا فواد نے رہائی کے بعد فواد چودھری کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

جیل حکام کے مطابق فواد چودھری کی 2 روز قبل ضمانت منظور ہوئی، رہائی کا پروانہ ملنے کے بعد انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری جہلم میں زمین سے متعلق نیب کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس کے بعد عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چودھری کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے