اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین نے موٹاپے کے خطرات میں چھ گنا اضافہ کرنے والے جینز دریافت کرلیے

05 Apr 2024
05 Apr 2024

(ویب ڈیسک) سائنس دانوں نے جینیات میں ایسے نایاب متغیرات دریافت کیے ہیں جو موٹاپے کے خطرات میں چھ گُنا تک اضافہ کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کےمطابق محققین نے دو جینز میں جینیاتی متغیرات کی نشاندہی کی ہے جو اب تک کے دریافت ہونے والے موٹاپے کے خطرات پر سب سے زیادہ اثر رکھتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نایاب متغیرات جن جینز (بی ایس این اور اے پی بی اے 1) میں دریافت ہوئے ہیں وہ چند موٹاپے سے تعلق رکھنے والے دریافت شدہ پہلے جینر میں سے کچھ ہیں جن میں جوانی تک خطرے میں اضافے کا مشاہدہ نہیں کیا گیا۔

تحقیق کے مصنف پروفیسر کا کہنا تھا کہ سائنس دانوں نے متغیرات کے ساتھ دو جینز دریافت کیے ہیں جو موٹاپے کے خطرات پر سب سے زیادہ اثر رکھتے ہیں۔ تاہم، اس تغیر کا تعلق بچپن کے موٹاپے سے نہیں بلکہ جوانی میں ہونے والی شروعات سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نتائج سائنس دانوں کو جینیات، اعصابی نمو اور موٹاپے کے درمیان تعلق کے حوالے سے نئی آگہی فراہم کریں گی۔محققین نے مطالعے کے لیے یو کے بائیو بینک اور دیگر معلومات کے ذرائع سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے پانچ لاکھ سے زائد افراد کے باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) پر مکمل ایگزوم سیکوئنسنگ کا عمل کیا۔ یہ عمل جینیاتی ترتیب کی ایک قسم ہوتی ہے جس کو یہ سمجھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کہ کیا چیز عوامل یا بیماری کا سبب ہوسکتا ہے۔

محققین کو معلوم ہوا کہ جین بی ایس این میں موجود جینیاتی ویریئنٹس موٹاپے کے خطرات کو چھ گُنا تک بڑھا سکتی ہے جبکہ یہ متغیرات ٹائپ 2 ذیا بیطس اور نان الکوحلک فیٹی لیور ڈیزیز میں بھی اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے