(ویب ڈیسک) نوجوان نے بہادری کی مثال قائم کر دی، تین مسلح ڈاکوؤں کے سامنے مزاحمت کرتے ہوئے پستول والے ڈاکو پر ہاتھ ڈال دیا، نوجوان خود گولی کھا کر زخمی ہو گیا لیکن اپنے مالک کے 90 لاکھ روپے لٹنے سے بچا لئے۔
ڈاکوؤں کا مزاحمت کے دوران شہری کو گولیاں مارنے کا یہ واقعہ گوالمنڈی کے علاقے میں پیش آیا۔
تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہری وسیم محمود کو راستے میں روک کر اسلحہ دکھایا اور اس کے پاس موجود 90 لاکھ روپے کی کثیر رقم چھیننے کی کوشش کی۔ وسیم نے پیسے ڈاکوؤں کے حوالے کرکے اپنی جان بچانے کی بجائے مزاحمت کی۔ ہاتھا پائی کے دوران ایک ڈاکو نے گولی چلا دی جو وسیم کی ٹانگ پر لگی۔
ڈاکو گولی چلنے کے بعد خوفزدہ ہو کر بھاگ گئے اور گھبراہٹ میں رقم لوٹنا بھی بھول گئے۔
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے وسیم کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وسیم نولکھا میں اپنے مالک کے پیسے لے کر گوالنڈی آرہا تھا ۔