اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

این اے 81 گوجرانوالہ سے لیگی امیدوار اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل

04 Apr 2024
04 Apr 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 81 گوجرانوالہ سے ن لیگ کے امیدوار اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بلال اعجاز چودھری کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سنی اتحاد کونسل کے بلال اعجاز چودھری 8 ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار پائے، الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر مخالف امیدوار اظہر قیوم کو کامیاب قرار دے دیا۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ریٹرننگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر درخواست گزار کے اڑھائی ہزار ووٹ کم کر دیئے، عدالت ن لیگی امیدوار اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرے۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بلال اعجاز چودھری کی استدعا منظور کرتے ہوئے این اے 81 گوجرانوالہ سے ن لیگ کے امیدوار اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے