اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سیف سٹی کے کمیونی کیشن افسران کا 'آبشار'سنٹر کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

04 Apr 2024
04 Apr 2024

(لاہور نیوز) سیف سٹی میں نئے تعینات ہونے والے پولیس کمیونی کیشن افسران نے"آبشار"سنٹر اور مزنگ ماڈل پولیس سٹیشن کا دورہ کیا۔

ترجمان کے مطابق پولیس کمیونی کیشن افسران نے جدید سہولیات سے آراستہ ''آبشار'' سنٹر  کی ورکنگ کاجائزہ لیا،افسران کو سیمولیٹر پر ڈرائیونگ سیکھنے سمیت 14 مختلف فراہم کردہ سہولیات  بارے بتایا گیا،پولیس کمیونی کیشن افسران نے ڈرائیونگ سیمولیٹر مشین میں بیٹھ کر ٹیسٹ ڈرائیو  بھی کی۔

اتھارٹی ترجمان نے بتایا کہ افسران نے خدمت مرکز میں عوام کی سہولت کیلئے قائم کاؤنٹرز کا  بھی معائنہ کیا۔

بعدازاں کمیونی کیشن افسران ماڈل پولیس سٹیشن مزنگ گئے جہاں  پولیس ٹیم نے سیف سٹی کے وفد کو تھانے میں کی گئی اصلاحات سے آگاہ کیا، افسران کے  وفد نے سپیشل انیشی ایٹو پولیس سٹیشن مزنگ کے مختلف شعبوں کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔

وفد کو پولیس خدمت اور تحفظ مراکز، ای کمپلینٹ پولیس سسٹم، ایمرجنسی سروسز اور میثاق سنٹرز سے  متعلق آگاہ کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے