شہرکی خبریں
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا: محکمہ موسمیات
03 Apr 2024
03 Apr 2024
(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش، بلند پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔