اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پتنگ بازی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

03 Apr 2024
03 Apr 2024

(لاہور نیوز) پتنگ اور ڈور بنانے کو ناقابل ضمانت جرم قرار دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ  ایوان صوبے میں پتنگ بازی اور ڈور پھرنے کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے ،  پتنگ کی ڈور پھرنے کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر سامنے آ رہے ہیں۔

متن میں لکھا گیا ہے کہ پتنگ بازی کے باعث کئی بے گناہ شہری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں ، بظاہر  پولیس پتنگ بازی روکنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پتنگ بازی کی مستقل روک تھام کے لیے مؤثر قانون سازی کی جائے، پتنگ اور ڈور بنانے کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا جائے، جو شخص پتنگ یا ڈور بنائے اس کے خلاف ناقابل ضمانت مقدمہ درج کیا جائے، کوئی جج پتنگ یا ڈور بنانے والے ملزم کی ضمانت منظور نہ کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے