شہرکی خبریں
بانی پی ٹی آئی کو دھمکیاں: رانا ثنا کیخلاف مقدمہ کی درخواست پر پولیس افسروں کو نوٹس
02 Apr 2024
02 Apr 2024
(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کو دھمکیاں دینے پر رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ او اور ایس پی کو پھر نوٹس جاری کر دیا گیا۔
سیشن جج ساؤتھ نے بانی پی ٹی آئی کو دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں انصاف لائرز فورم کی جانب سے رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کا نیا ایڈریس جمع کرا دیا گیا ہے، عدالت نے فریقین سے 8 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔