اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

برکی: گھر میں آتشزدگی، خاتون سمیت 2افراد جھلس کر جاں بحق

02 Apr 2024
02 Apr 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے برکی روڈ پر گھر میں آتشزدگی کے باعث خاتون سمیت 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اور  فوری کارروائی کرتے ہوئے کچھ دیر میں آگ پر قابو پا لیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ ریسکیو نے جھلسنے والے مرد اور خاتون کی لاشیں پولیس کے حوالے کر دی ہیں جنہیں مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آگ کب اور کیسے لگی  اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ، تحقیقات کے بعد ہی آگ لگنے کی وجوہات سامنے  آسکیں گی۔

دوسری جانب ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ ادارے آتشزدگی کے واقعہ کی ہر پہلو سے چھان بین کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے