اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کی رجسٹریشن آج سے شروع

01 Apr 2024
01 Apr 2024

(لاہور نیوز) تاجر دوست سپیشل پروسیجر 2024ء کے تحت تاجروں اور دکانداروں کی رجسٹریشن کا آج سے آغاز ہو گا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاجر دوست سپیشل پروسیجر 2024ء کا نوٹیفکیشن ہفتے کے روز جاری کیا تھا جس کے مطابق خصوصی سکیم کا اطلاق چھوٹے تاجروں، دکانداروں، ہول سیلرز، ریٹیلرز، مینوفیکچررز کم ریٹیلرز اور امپورٹر کم ریٹیلرز پر ہو گا۔

تاجر دوست سپیشل پروسیجر 2024ء کے تحت تاجروں اور دکانداروں کی رجسٹریشن آج یکم اپریل سے شروع ہو گی، ابتدائی طور پر رجسٹریشن کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ اور اسلام آباد میں کی جائے گی۔

تاجر، دکاندار موبائل ایپ یا ایف بی آر کے ویب پورٹل پر رجسٹریشن کرا سکیں گے، رجسٹریشن ٹیکس سہولت سینٹروں کے ذریعے بھی ہو سکے گی، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 اپریل 2024ء رکھی گئی ہے۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس کی پہلی وصولی 15 جولائی 2024ء سے کی جائے گی، ایڈوانس انکم ٹیکس کی 15 جولائی کے بعد ہر ماہ کی 15 تاریخ کو وصولی ہو گی، تاجروں اور دکانداروں کیلئے کم از کم ایڈوانس ٹیکس 1200روپے ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے