اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی آئی اے انتظامیہ کا بڑا فیصلہ، طیاروں کے پارٹس فروخت کرنے کا اعلان

30 Mar 2024
30 Mar 2024

(لاہور نیوز) پی آئی اے کی نجکاری کے بعد کروڑوں روپے مالیت کے حامل مختلف کیٹیگریز کے طیاروں کے اضافی سپیئر پارٹس فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق طیاروں کے فروخت کیے جانے والے پرزوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں، پی آئی اے انتظامیہ نے بوئنگ 737 ، بوئنگ 707، فوکر اور سیسنا طیاروں کے اضافی پرزوں کی فروخت کے لیے ٹینڈر جاری کردیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بوئنگ، فوکر، سیسنا طیاروں کے اضافی پرزے کئی سال سے پی آئی اے کے سٹور میں موجود تھے، ’جیسا ہے جہاں ہے کی بنیاد پر‘ پرانے طیاروں کے پرزے فروخت کے لیے پیشکش طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق ٹینڈر میں حصہ لینے کے لیے درخواست 29 اپریل تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے