31 Mar 2024
(لاہورنیوز) ایف بی آر نے رواں مالی سال جولائی سے مارچ تک ٹیکس آمدن کا ہدف حاصل کرلیا۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق جولائی سے مارچ تک ہدف 6707 جبکہ ٹیکس آمدن 6710 ارب روپے رہی، جولائی سے مارچ تک مقررہ ہدف سے 3 ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع کیا گیا، جولائی سے مارچ تک گزشتہ سال کی نسبت ٹیکس وصولی میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔
ایف بی آر کے ترجمان نے مزید بتایا کہ جولائی سے مارچ تک 369 ارب روپے کا ٹیکس ریفنڈ بھی دیا گیا۔