اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.27 قیمت فروخت : 905.89
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 241500 دس گرام : 207100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 221373 دس گرام : 189840
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک میں غیرقانونی سگریٹس کی تجارت کا معاملہ،کمپنیوں کا کریک ڈاون کا مطالبہ

30 Mar 2024
30 Mar 2024

(ویب ڈیسک) سگریٹ تیار کرنیوالی کمپنیوں نے حکومت سے غیر قانونی سگریٹوں کی تجارت میں ملوث افراد کے خلاف ملک میں سخت کریک ڈاؤن کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے نمائندوں نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں پر کم ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے تھنک ٹینک کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے، چھ سال پرانی رپورٹیں2024 میں دوبارہ شائع کرنا جھوٹے پراپیگنڈے کے علاوہ کچھ نہیں، جس میں ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں پر567 ارب روپے کم ٹیکس ادائیگی کا الزام لگایا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ رپورٹ کے اعداد وشمار دس سال کی بنیاد پر مبنی ہیں، اس کے برعکس مقامی سگریٹ انڈسٹری 300 ارب روپے سالانہ ٹیکس چوری کر کے خزانے کو نقصان پہنچا رہی ہے۔انھوں نے کہاکہ رپورٹ میں سگریٹوں کی غیر قانونی تجارت کا حجم انتہائی کم بتایا گیا ہے جس کا مقصد خاص لابی کے مفادات کا تحفظ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے