اپ ڈیٹس
  • 294.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئندہ مالی سال توانائی شعبے کی سبسڈی میں 375 ارب روپے کٹوتی کا تخمینہ

30 Mar 2024
30 Mar 2024

(لاہورنیوز) رواں سال کی نسبت آئندہ مالی سال توانائی شعبےکی سبسڈی میں 375 ارب روپے کٹوتی کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے توانائی شعبے کو 600 ارب روپے سے زائد سبسڈی ملنے کا تخمینہ ہے، نئے قرض کیلئے آئی ایم ایف شرط پر توانائی شعبے کیلئے سبسڈی کو کم کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی پی پیز کو ادائیگیوں کیلئے سبسڈی فراہم کی جائے گی، ڈسکوز اور کے الیکٹرک کیلئے ٹیرف ڈیفرینشل اور ادائیگیوں کیلئے سبسڈی دی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کیلئے ٹیرف سبسڈی، پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کو ادائیگیوں کیلئے سبسڈی ملے گی، بلوچستان میں ایگری ٹیوب ویلز، فاٹا میں بجلی پر سبسڈی کیلئے رقم مختص ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے انڈسٹریل سپورٹ پیکیج کی مد میں بھی وفاق کی جانب سے سبسڈی ملنے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے