اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹیکس نیٹ میں اضافے کا مشن: حکومت نے تاجروں پر نیا ٹیکس لگا دیا

31 Mar 2024
31 Mar 2024

(لاہور نیوز) ٹیکس نیٹ میں اضافے کا مشن، حکومت نے تاجروں پر نیا ٹیکس لگا دیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے تاجر دوست سپیشل پروسیجر 2024 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تاجر دوست سپیشل پروسیجر کا اطلاق تاجروں اور دکانداروں پر ہوگا، سکیم کے تحت تاجروں اور دکانداروں کی رجسٹریشن یکم اپریل سے ہوگی۔

ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس کی پہلی وصولی 15 جولائی 2024ء سے ہوگی، ایڈوانس انکم ٹیکس کی 15 جولائی کے بعد ہر ماہ کی 15 تاریخ کو وصولی ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چھوٹے تاجروں، دکانداروں، ہول سیلرز، ریٹیلرز پر سکیم کا اطلاق ہو گا، مینوفیکچررز کم ریٹیلرز، امپورٹر کم ریٹیلرز پر بھی سکیم کا اطلاق ہوگا۔

رجسٹریشن کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ اور اسلام آباد میں ہوگی، تاجروں اور دکانداروں کیلئے کم از کم ایڈوانس ٹیکس 1200 روپے ہوگا، تاجر، دکاندار موبائل ایپ یا ایف بی آر کے ویب پورٹل پر رجسٹریشن کرا سکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹریشن ٹیکس سہولت سنٹروں کے ذریعے بھی ہوسکے گی، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 اپریل 2024 ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے