اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عید سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

30 Mar 2024
30 Mar 2024

(ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے عید سے قبل آئندہ ماہ یکم اپریل 2024 سے پٹرول کی قیمتوں میں 9.94 روپے فی لیٹر اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ ہے کہ امریکی کمپنی موگاس نے اپنی پیداوار کم کر دی ہے اور یوں امریکی حکومت کی جانب سے موٹر سپرٹ کی درآمد میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور اس کی وجہ سے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

تاہم ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں 1.30 روپے کم ہونے کا امکان ہے کیونکہ بین الاقوامی منڈی میں اس کی طلب کم اور رسد زیادہ ہے۔

حکومت اور صنعتی ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اپریل سے 15اپریل 2024 تک کےلیے قیمت 279.75روپے سے بڑھا کر 289.69 ہونے کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 285.49روپے سے کم ہوکر 284.26 روپے ہوسکتی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت 0.45 پیسے بڑھ کر 168.63روپے ہو سکتی ہے جبکہ کیروسین کی قیمت 188.49روپے سے بڑھ کر 188.66 روپے روپے ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت فی الوقت پٹرول اور ڈیزل کے ہر لیٹر پر 60روپے لیوی لے رہی ہے جبکہ مٹی کے تیل پر 0.05 روپے فی لیٹر لیوی کی مد میں صارفین سے اکٹھی کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے