اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

داتا دربار انتظامیہ نے آخری عشرے کے لئے معتکفین کی فہرستیں آویزاں کر دیں

29 Mar 2024
29 Mar 2024

(لاہور نیوز) رمضان المبارک کا آخری عشرہ داتا دربار کی مسجد میں گزارنے کے خواہش مند معتکفین کی فہرستیں آویزاں کر دی گئیں۔

21 سو سے زائد افراد رمضان کا آخری عشرہ داتا دربارسے متصل مسجد میں گزاریں گے،  22 سو سے زائد افراد نے درخواستیں جمع کروائی تھیں، فہرستوں میں نام آنے پر روزہ دار خوش دکھائی دئیے، ان کا کہنا تھا کہ آخری عشرہ رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کا عشرہ ہے۔

ایڈمنسٹریٹر داتا دربار توقیر وٹو کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے مخیر حضرات کی مدد سے سحری و افطاری کے بھی خصوصی انتظامات کئے ہیں،  103 کیمپ اور چار یونٹ بنائے گئے ہیں۔

اعتکاف کمیٹی کے کنوینئر زبیر چشتی کا کہنا ہے کہ 20 ویں روزے کو بعد نمازِ ظہر معتکفین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، اعتکاف میں بیٹھنے والے تمام افراد کو شناختی کارڈ جاری کئے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے