اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اڈیالہ جیل میں سیاسی و عام قیدیوں سے ملاقاتوں کی پابندی ختم

28 Mar 2024
28 Mar 2024

(لاہور نیوز )راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سیاسی و عام قیدیوں سے ملاقاتوں پر دو ہفتوں سے جاری پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 12 مارچ کو سیاسی و عام قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی لگائی تھی۔

جیل انتظامیہ کے مطابق اڈیالہ جیل میں آج سے ملاقاتیں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں، پابندی کا مقصد بانی پی ٹی آئی سمیت 7 ہزار سے زائد قیدیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا کہنا ہے کہ جیل میں آج سے ملاقاتوں پر پابندی ختم ہو چکی ہے، تمام قیدیوں کے لواحقین معمول کے ایس او پیز کے مطابق ملاقات کر سکیں گے۔

واضح رہے پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر دائر کی گئی تھی ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے