اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب حکومت نے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبہ نظر انداز کر دیا

27 Mar 2024
27 Mar 2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے بھی ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے کو نظر انداز کر دیا۔

قطار بند ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے ڈینیڈا سسٹین ایبل انفراسٹرکچر فنانس نے آسان شرائط پر قرض فراہمی کی منظوری دی، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لئے 69 ملین یورو سے زائد لاگت کا تخمینہ لگایا گیا۔

پلان کے تحت ڈینیڈا نے قرضہ اور واسا نے پلانٹ کے لئے اراضی فراہم کرنا تھی، واسا نے اراضی خریدنے کیلئے ایک ارب 27 کروڑ 4 لاکھ 57 ہزار روپے کا تقاضا کیا، واسا کی ڈیمانڈ پر پنجاب حکومت نے صرف 10 لاکھ روپے مختص کئے، اب واسا نے منصوبے کیلئے آئندہ مالی سال سے امیدیں وابستہ کر لی ہیں۔

قطار بند ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ 3 سال میں مکمل ہو گا، ڈینیڈا بیرونی کنسلٹنٹ کے ذریعے منصوبے کے نفاذ کی نگرانی کرے گا، منصوبے پر 91.61 فیصد ڈینیڈا اور 8.39 فیصد پنجاب حکومت فنانس کرے گی، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے اڑھائی لاکھ کی آبادی مستفید ہو گی۔

ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ اراضی کے حصول کے لئے پیش رفت ہو رہی ہے، واسا لاہور پی سی ون پر نظرثانی کر رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے