اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

منڈی بہاؤالدین میں جعلی ادویات کی فیکٹری پکڑی گئی، ایک ملزم گرفتار

24 Mar 2024
24 Mar 2024

(لاہور نیوز)منڈی بہاؤالدین میں جعلی ادویات کی فیکٹری پکڑی گئی جبکہ ایک ملزم گرفتارکرلیا گیا۔

صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب بھر میں جعلی ادویات کے خلاف کارروائیوں کے دوران ڈرگ کنٹرول ٹیم نے منڈی بہاؤالدین میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر جعلی ادویات کا سٹاک پکڑ لیا۔

صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں جعلی پائیوڈین، جعلی ڈیٹول، جعلی بیٹنو ویٹ کریمیں تیار کی جارہی تھیں، ملزم مظہر کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا،فیکٹری کے دوگوداموں میں بھاری سٹاک قبضے میں لیکر تین مقامات سیل کردیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ جعلی ادویات کے خلاف کارروائیوں کیلئے ڈرگ ٹیم چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی کی قیادت میں بنائی گئی، ٹیم میں ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرز بلال یاسین، حسن حیدر شاہ اور ڈرگ انسپکٹرز لائق خان، امان اللہ اور ڈرگ کنٹرولر منڈی بہاؤالدین محمد افضل شامل تھے، ٹیم نے سیمپلز لیکر ڈی ٹی ایل میں ٹیسٹنگ کے لئے بھیج دیئے ہیں۔

خواجہ عمران کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں جعلی، غیر رجسٹرڈ اور غیر لائسنس یافتہ ادویات، پروڈکٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے، تمام اضلاع میں ڈرگ کنٹرول ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے