اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شجرکاری:ایل ڈی اے نے 2 لاکھ پودے لگانے کاکام شروع کردیا

22 Mar 2024
22 Mar 2024

(لاہور نیوز) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے شجرکاری کے فروغ کیلئے دو لاکھ پودے لگانے کا کام شروع کردیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے ایونیو ون ایف بلاک میں میاواکی فاریسٹ کا افتتاح کر دیا، ایونیوون ایف بلاک میں 6 ہزار میاواکی پودے لگائے گئے،میاواکی فاریسٹ لگانے کی تقریب میں ایل ڈی اے سکولز کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے ایونیو ون کے سنٹرل پارک کے قریب بھی  پودے لگائے اور ایونیو ون کے رہائشیوں میں مفت پودے تقسیم کیے۔

لیگی رکن قومی اسمبلی ملک  سیف الملوک کھوکھر اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہر ٹاؤن میں بھی پودا لگایا۔

میڈیا سے گفتگو میں ملک سیف المکوک کھوکھر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ایل ڈی اے نے خصوصی مہم شروع کی ہے، ایل ڈی اے دو لاکھ پودے لگا رہا ہے، جس سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی  آئے گی۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے "لاہور نیوز" سے خصوصی گفتگو  میں کہا کہ پودوں کی جیو ٹیگنگ سے مانیٹرنگ کی جائے گی، کارپوریٹ سیکٹر کو بھی اس مہم میں شامل کر رہے ہیں، شہر بھر میں شجرکاری مہم کے ساتھ ساتھ مفت پودے تقسیم کرنے کے لیے کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے